سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو ملک کے 100 کروڑ سے زائد موبائل فون صارفین کی تفصیلات درج کرنے کے لئے کہا ہے۔چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی صدارت والی بنچ نے آج غیر سرکاری تنظیم لوک
نیتی فاؤنڈیشن کی طرف سے دائر مفاد عامہ عرضی پر سماعت کے دوران مرکزی
حکومت سے تمام موبائل فون رکھنے والوں کی دوبارہ گنتی درج کرنے کو کہا۔فاؤنڈیشن نے موبائل فون رکھنے والوں کی طرف سے سم لینے کے دوران دی گئی
معلومات کی صداقت یقینی بنانے کے لئے مناسب طریقہ کار تیار کرنے کی درخواست
کی تھی تاکہ سم کا غلط استعمال روکا جا سکے۔